۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبۂ امور خارجہ کے نے پاکستان کے زائرین کرام کے مسائل کے فوری تدارک پر عراقی حکام اور بالخصوص مجلسِ اعلیٰ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون اظہارِ تشکّر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے پاکستان کے زائرین کرام کے مسائل کے فوری تدارک پر عراقی حکام اور بالخصوص مجلسِ اعلیٰ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون اظہارِ تشکّر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراق سے واپسی پر پاکستانی زائرین کو عراقی امیگریشن کی طرف سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مجلسِ اعلیٰ اسلامى عراق کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی سے رابطہ کیا اور انہوں نے عراقی وزیراعظم سمیت مختلف عہدیداران تک یہ مسئلہ پہنچایا جس پر عراقی وزیراعظم کے آفس اور دیگر حکام کی طرف سے مسئلے کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، عراقی حکومت نے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے حسب وعدہ نئی ٹیمیں صوبۂ العمارہ کے الشیب بارڈر اور دیگر مقامات پر بھیج دی ہیں تاکہ زائرین کی مشکلات بھی حل ہوں اور زمہ دار عناصر کا محاسبہ بھی کیا جائے۔

اس پر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراقی حکام خصوصاً مجلسِ اعلیٰ اسلامى کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون شکریہ ادا کیا ہے۔

علامہ شفقت شیرازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اربعین حسینی جس میں کروڑوں کا اجتماع ہوتا ہے اور دنیا بھر سے لوگ کربلا کا رخ کرتے ہیں تو عراقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ و عراقی عوام اس موقع پر دل کھول کر زائرین کرام کی خدمت میں حصہ لیتے ہیں جس کی مثال پورے جہان اسلام میں نہیں ملتی۔ تمام ادارے اپنی پوری منصوبہ بندی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں، چونکہ زائرین کرام کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کہیں نہ کہیں کوئی چھوٹی موٹی انتظامی کوتاہی ہوجاتی ہے، جس پر ہماری طرف سے نشاندہی پر فوراً ایکشن لیا جاتا رہا ہے۔ اس دفعہ بھی پاسپورٹ واپسی کا معاملہ طول پکڑ رہا تھا تو ایم ڈبلیو ایم شعبۂ امور خارجہ نے فوری طور رابطہ کیا اور عراقی وزیر اعظم آٖفس کی بروقت کاروائی سے مسائل حل ہوگئے۔

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے شعبۂ امور خارجہ نے تمام عراقی عہدیداران، حکومتی نمائندگان و عراقی عوام کی جانب سے اربعین حسینی علیہ السلام کے زائرین کی فقیدالمثال میزبانی پر، ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .